یوکرینی صدر زیلنسکی نے کیف سے بحفاظت نکالنے کی امریکی پیشکش کو مسترد کر دیا

26 فروری, 2022 11:36

شیعیت نیوز: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکہ کی جانب سے انخلا کرانے کی پیشکش مسترد کر دی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انہیں کیف سے بحفاظت نکالنے کی امریکی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یہاں جنگ ہو رہی ہے، ہمیں ٹینک تباہ کرنے کے لئے گولہ بارود چاہئیے یہاں سے نکلنے کے لئے سواری نہیں۔

اس سے قبل نامعلوم مقام سے یورپی رہنماؤں سے رابطے میں یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ وہ روس کا اولین ہدف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ آپ مجھے آئندہ زندہ نہ دیکھ سکیں۔ میں اورمیرے حکومتی ارکان دارالحکومت کیف میں ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی فوجی کارروائی میں کسی نے مداخلت کی تو نتیجہ انتہائی سنگین ہوگا، صدر ولادی میر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دوسری رات بھی جنگ جاری رہی، فائرنگ سے شہر گونجتا رہا۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یوکرین نے روسی طیارے کو تباہ کر دیا ہے، تباہ کیے گئے روسی طیارے میں 150 پیرا ٹروپرز موجود تھے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے۔

انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ممکن ہے کہ وہ انہیں آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔

صدر زیلنسکی نے کیف میں اپنے ہاتھ سے بنائی ویڈیو جاری کر دی اور کہا وہ آخری وقت تک آزادی کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کے صدر ولادیمیر پوتن یوکرین سے مذاکرات کے لئے وفد بھیجنے کو تیار

دوسری جانب یوکرین نے روس کے 3500 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے دارالحکومت کیف کی سڑکوں پر لڑائی جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں شریک 3500 روسی فوجیوں کو ہلاک اور 200 کو گرفتار کر لیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے اب تک روس کے 14 طیارے، 8 ہیلی کاپٹرز مار گرائے جبکہ 102 ٹینک تباہ کر دئیے ہیں۔

یوکرینی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کی سڑکوں پر لڑائی جاری ہے۔ کیف کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پربحرہ احمر سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

4:35 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔