اہم ترین خبریںپاکستان

ہم نے ملک میں اتحاد امت کی بنیاد رکھی اور نصاب بھی مشترکات پر مبنی ہونا چاہیئے، علامہ ساجد نقوی

اس موقع پر اپنے ٹیلیفونک خطاب میں علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ قرآن کا آفاقی پیغام ہے کہ برائی سے اجتناب و نیکی کی تلقین، یہ پیغام کسی مسلک، رنگ و نسل سے مخصوص نہیں بلکہ یہ آفاقی پیغام ہے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیراہتمام شہدائے سیہون شریف کی برسی کا اجتماع و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار کے احاطے میں منعقدہ اجتماع میں علامہ شبیر حسن میثمی، حسنین مہدی، مولانا باقر نجفی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ محسن مہدوی، زاہد علی اخونزادہ، علامہ اسد رضا نعیمی، علامہ اسد اقبال زیدی، علامہ رضی حیدر زیدی سمیت علمائے کرام و شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ برسی میں عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے ٹیلیفونک خطاب میں علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ قرآن کا آفاقی پیغام ہے کہ برائی سے اجتناب و نیکی کی تلقین، یہ پیغام کسی مسلک، رنگ و نسل سے مخصوص نہیں بلکہ یہ آفاقی پیغام ہے۔ہم پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم تمام اچھائیوں کی تلقین کریں اور برائیوں سے اجتناب کریں، ہماری یہ جدوجہد تمام طبقات کے حقوق کی جدوجہد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کے 37 مقامات پر آپریشنز، کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کسی مسلکی و فرقہ وارانہ نصاب کے نفاذ کو قبول نہیں کریں گے، ہم نے ملک میں اتحاد امت کی بنیاد رکھی اور نصاب بھی مشترکات پر مبنی ہونا چاہیئے، ہم اس پر مسلسل کام کر رہے ہیں، ریاست کا کام ہے، ایسی پالیسی بنائے کہ زائرین کو سہولت ملے، ناکہ ان کی تذلیل ہو، یہ قابل قبول نہیں، فورتھ شیڈول کی پابندیاں بھی جھوٹ پر مبنی ہیں، اس نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button