اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی کے 37 مقامات پر آپریشنز، کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتار

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیموں نے آپریشنز کے دوران 39 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی جبکہ 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔

شیعیت نیوز: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کے دوران 37 مقامات پر آپریشنز کئے، چھاپوں کے دوران 4 تکفیری وہابی دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیموں نے آپریشنز کے دوران 39 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی جبکہ 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔ پکڑے جانیوالے دہشت گردوں کی شناخت سعید، یوسف، اشرف اور حبیب کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ دشمنوں کو شکست دینے کے لیے بیک وقت کئی محاذوں پر لڑ سکتی ہے، اعلیٰ عہدیدار

ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔ ملزمان سے 25 سو گرام دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سعید کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا کرتا تھا۔ چاروں ملزمان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button