اہم ترین خبریںیمن

یمن: صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی مجرمانہ بمباری، 3 یمنی شہری شہید

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کی بمباری سے 3 یمنی شہری شہید ہو گئے۔

سعودی عرب کی یمن کے نہتے مسلمان عربوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن کے صوبہ صعدہ کو سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حضرموت کی شہری آبادی پر بھی بمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 3 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اصلی اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

جنگی طیاروں نے یمن کے دو صوبوں کے رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں، ٹینکوں اور ڈرون کے کئی روز سے صوبہ صعدہ اور حضرموت کے رہائشی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ جارح سعودی اتحاد سات سال سے جاری اس جنگ کے دوران یمن کے رہائشی علاقوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے شہر بجنورد کی خواتین کا بھارتی باحجاب طالبات کی حمایت میں مظاہرہ

یمن کے رہائشی علاقوں پر یہ حملے ایسے وقت میں کیے جا ر ہے ہیں جب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے سعودی اتحاد کے ان دعوؤں کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے کہ یمنی فوج، سول تنصیبات اور علاقوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ان دعوؤں کا مقصد یمن کے رہائشی علاقوں پر جارحیت کا جواز تلاش کرنا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جارح سعودی اتحاد یمن کی شہری تنصیبات اور مراکز کو نشانہ بنا کر بھی یمنی عوام کے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتا اور بلاشبہ ان حملوں کا ہم ضرور جواب دیں گے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ اپنے ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں اب تک کئی بار سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں، اہم فوجی اور اقتصادی تنصیبات کو اندرون ملک تیار کیے جانے والے ڈرون اور میزائیلوں سے نشانہ بنا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button