مقبوضہ فلسطین

شیخ الجرّاح میں فلسطینی مزاحمت کے سامنے صیہونی فوجیوں نے پسپائی اختیار کر لی

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی استقامت کے نتیجے میں اسرائیل نے القدس کے محلے شیخ الجرّاح سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

الاقصی چینل کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا کہ صیہونی حکومت شیخ الجرّاح میں واقع ایک فلسطینی شہری کے مکان کو مکینوں سے خالی اور منہدم کرنا چاہتی تھی لیکن فلسطینیوں کے عزم و ارادے کے سامنے ڈھیر ہوگئی اور اسے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الجرّاح کے حالیہ واقعات کے بعد غاصب صیہونی حکومت شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئی ہے۔

حماس کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس وقت اپنے موقف سے پسپائی اختیار کی جب اسے پتہ چلا کہ شیخ جراح میں اپنے اقدامات کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی جانب سے کوئٹہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد، شیعہ علماء کی شرکت

انہوں نے واضح کیا کہ استقامت و مزاحمت کا سلسلہ رکا نہیں ہے اور حماس سمیت تمام فلسطینی تنظیمیں، مقبوضہ علاقوں کی مکمل آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔

چند روز قبل مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ الجرّاح محلے کا معذور باشندہ محمد البجونی جسے صیہونی دہشت گردوں نے اپنی حیوانیت کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کر لیا تھا، واپس اپنے گھر لوٹ آیا۔

اس کی واپسی پر مقامی فلسطینیوں نے خوشی منائی اور اسے شیخ جراح کے چیمپیئن ہونے کا خطاب دیا۔ محمد البجونی ڈاؤن سینڈروم مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود صیہونی دہشت گردی سے محفوظ نہ رہ سکا۔

واضح رہے کہ مشرقی بیت المقدس کا علاقہ شیخ الجرّاح انیس سو سڑسٹھ سے اسرائیل کے نشانے پر ہے اور صیہونی حکومت اس علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button