وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی جانب سے کوئٹہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد، شیعہ علماء کی شرکت

25 فروری, 2022 13:31

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری کی جانب سے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں "بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 2022کا انعقاد ہوا۔ جس کا عنوان "احترام انسانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی” تھا۔اس کانفرنس میں شیعہ علمائے کرام نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں شہر کے تمام مذاہب کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری، مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ محمد موسیٰ حسینی، جماعت الصالحین پاکستان کے امیر صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری اور مختلف مکاتب فکر و مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے مفادات ایک دوسرے کیساتھ منسلک ہیں، ایرانی قونصل جنرل کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات

کانفرنس میں دین اسلام کے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، سکھ برادری، عیسائی اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور مذہبی رواداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تمام مذاہب کے درمیان امن و محبت اور بھائی چارگی کے فروغ پر زور دیا۔

5:52 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔