مشرق وسطی

امریکی افواج کو ہر صورت شام کی سرزمین سے نکلنا ہوگا، وزیر خارجہ فیصل المقداد

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی شام میں امریکہ کی موجودگی غیر قانونی ہے اور ہم سرزمین شام سے امریکہ کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے انٹرنیشنل ڈیسک نے، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے دو شامی ذرائع ابلاغالسوریہ اور الاخباریہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقوں میں امریکی افواج کی موجودگی غیر قانونی ہے اور ان افواج کو شام کی سرزمین سے ہر صورت نکل جانا چاہیئے۔

فیصل المقداد کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے ہزاروں افراد کو ’’الرکبان‘‘ کیمپ میں یرغمال بنا رکھا ہے اور انہیں اپنے گھروں، دیہاتوں اور قصبوں میں واپس جانے سے روکا ہوا ہے۔

فیصل مقداد نے روس اور شام کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ روس اور شام کے درمیان اسٹریٹجک ہم آہنگی مستحکم اور پایدار ہے، جس کا نتیجہ آنیوالے دنوں میں مختلف شعبوں میں واضح ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : دمشق کے مضافات میں صیہونیوں کا حملہ، 3 شامی فوجی شہید

شام کے وزیر خارجہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وہ جنگ جو شام اور روس نے امن و امان اور استحکام کے قیام کے لئے شروع کی ہے، ابھی تک جاری ہے اور یوکرائن کے بحران پر دونوں ممالک میں ہم آہنگی اور مطابقت پائی جاتی ہے۔

فیصل مقداد نے مزید کہا کہ ہم عرب ممالک سے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عرب اقوام کے مشترکہ مفادات کی خاطر مشترک عربی اقدامات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

شامی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ترکی کی حکومت کے ساتھ آستانہ میں جو اتفاق رائے ہوا تھا، ترک حکومت اس کے برعکس عمل کرتے ہوئے شام میں مصروف عمل دہشت گردوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button