مشرق وسطی

دمشق کے مضافات میں صیہونیوں کا حملہ، 3 شامی فوجی شہید

شیعیت نیوز: دمشق کے مضافات میں بعض علاقوں پر صیہونی حکومت کے راکٹ حملے میں تین شامی فوجی شہید ہو گئے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکام کا اعتراف کیا کہ شام میں جنگ ختم ہو گئی۔

ایک فوجی ذریعے نے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ آج (جمعرات) صبح تقریباً 1:10 بجے اسرائیلی دشمن نے جھیل طبریہ کے شمال سے راکٹ فائر کرکے شہر دمشق کے مضافات کے بعض علاقوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : شامی شہر دیر الزور کے عوام کو داعش کی دھمکی آمیز پیغامات

شامی فوجی ذرائع نے مزید کہاکہ ہمارے فضائی دفاع نے دشمن کے میزائلوں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا۔

دوسری جانب اسرائیل کے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں جنگ ختم ہو گئی اور بشار اسد ایک نئے شام کی جانب گامزن ہیں۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق شام پرعالمی جنگ کے 11 سال مکمل ہونے کے موقع پر عبری زبان کے اخبار هارتص کے عسکری مسائل کے مبصر ’’آموس هارئیل‘‘ نے شام کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ 2022 کے شروع ہونے کے ساتھ عملی طور پر شام میں جنگ کا خاتمہ ہوا اور حالات بدل گئے اور شام کے صدر بشار اسد ایک نئے شام کی تعمیر اور بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کے کنوینرنصاب کمیٹی علامہ مقصودڈومکی کی وفدکے ہمراہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات

واضح رہے کہ شام کا بحران، دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ، اسرائیل اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت و مدد کے حامل داعش دہشت گرد گروہ کے حملے سے پیدا کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

واضح رہے کہ خود ساختہ صیہونی حکومت، شام میں دہشت گردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button