اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان اور ایران کے مفادات ایک دوسرے کیساتھ منسلک ہیں، ایرانی قونصل جنرل کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات

جماعت اسلامی نے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا، جبکہ ایرانی قونصل جنرل نے امیر جماعت اسلامی کو سوونیئر پیش کیا

شیعیت نیوز: شہر قائد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے ایک وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن سے ادارہ نور حق کراچی میں ملاقات کی، وفد میں ایرانی قونصلیٹ کے تھرڈ کونسل اکنامک افیئر مہدی جعفری، وائس قونصلر رضا قنبری، جماعت اسلامی کراچی کے نگران امور خارجہ نوید علی بیگ، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر سلیم اظہر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بین الاقوامی حالات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

جماعت اسلامی نے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا، جبکہ ایرانی قونصل جنرل نے امیر جماعت اسلامی کو سوونیئر پیش کیا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور حق آکر ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے، یہاں ہمیں اپنائیت کا احساس ہوا ہے، ایران اور پاکستان اسلام کی بدولت باہمی اخوت کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں اور پڑوسی ہونے کے باعث ہمارے مفادات بھی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ژوب میں مبینہ آپریشن، سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 4 نوجوانوں کے قتل کا نوٹس

ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں برادر ممالک کو باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہیے اور صنعتوں کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مہمانوں کا دفتر جماعت اسلامی آمد پر خیر مقدم کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک ایران ہمارا پڑوسی بھی ہے اور اسلامی جمہوریہ بھی، ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات ہمیشہ برادرانہ رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ برادر اسلامی ممالک کو خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے باہمی تعاون و تعلقات کو فروغ دینا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ باہمی تجارت کے مواقع بھی بڑھانے چاہئیں، تاکہ ہماری صنعتیں ترقی کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button