ژوب میں مبینہ آپریشن، سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 4 نوجوانوں کے قتل کا نوٹس
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے اور واقعہ کے تمام محرکات سامنے لائیں جائیں۔

شیعیت نیوز: مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء لانگو نے ژوب میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واقعہ میں سی ٹی ڈی نے شبے کی بناء پہ 8 نوجوانوں پہ ان کی رہائشگاہ میں فائرنگ کی تھی، جس میں 4 نوجوان زخمی جبکہ 4 نوجوان موقع پہ ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔
زخمی و قتل ہونے والے تمام نوجوانوں کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔ مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو فوری انکوائری کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ کی مکمل طور پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے مفصل رپورٹ تیار کی جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے اور واقعہ کے تمام محرکات سامنے لائیں جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور ایک اور جال میں پھنس گیا،صدر مملکت عارف علوی
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی واضح احکامات جاری کئے ہیں۔ یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ دنوں ژوب میں ایک عمارت پہ کارروائی کی تھی جس میں 8 نوجوان فائرنگ کی زد میں آئے تھے، جن میں سے 4 زخمی اور 4 موقع پہ ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس سانحہ کے خلاف شہریوں شدید احتجاج کیا تھا۔