امریکہ اور برطانیہ نے روس پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

25 فروری, 2022 11:21

شیعیت نیوز: امریکہ اور برطانیہ نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد ماسکو کے خلاف سخت پابندیاں عائد کردیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ ماسکو کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ تاہم دعوی کہ روسی صدر ولا دیمیر پوتین نے کیف سے مذاکرات شروع کرنے کے مغربی ممالک کی تجویز کو مسترد کردیا اور حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : روسی فوج نے یوکرائن کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ ولادیمیر پوتن نے جنونیت کا مظاہرہ کیا اور جنگ کا انتخاب کیا اور اب ماسکو کو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس پر عائد نئی پابندیوں کے نتیجے میں وہ ڈالر، یورو، پاؤنڈ اورین کرنسی میں کاروبار نہیں کرسکتا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ نیٹو ممالک آج ماسکو پر پابندی سے متعلق ایک اجلاس کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کو مشکل وقت میں تنہا چھوڑدیا، یوکرائنی صدر

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردیں جس میں بینکوں، صدر ولادیمیر پوتین کے قریبی دوستوں اور لندن میں اعلیٰ طرز زندگی سے لطف اندوز ہونے والے انتہائی دولت مند روسی شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں روسی کمپنیوں، بینکس اور وی ٹی وی نامی چینل پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایسے میں ماسکو کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بننے کا اعلان کیا کہ اس سے قبل وہ یوکرین کی ہر طرح کی مکمل مدد و حمایت کرنے کا دعوی کرتا رہا۔

8:15 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔