دنیا

امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کو مشکل وقت میں تنہا چھوڑدیا، یوکرائنی صدر

شیعیت نیوز: یوکرائنی صدر ولادومیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے یوکرائن کو دھوکہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کو مشکل وقت میں تنہا چھوڑدیا ہے۔

یوکرائنی صدر نے کہا کہ یوکرائن کو اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے، کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ ہمیں کوئی دکھائی نہیں دے رہا۔ یوکرائن کے صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ نیٹو رکن بنانے کی گارنٹی دینے والے خوف زدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کے 27 رہنماؤں سے پوچھا ہے کہ یوکرائن نیٹو میں شامل ہو گا؟ مگر ہر کوئی ڈرتا ہے، جواب نہیں دیتا، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں۔

یوکرائنی صدر نے کہا کہ روس اور یورپ کے درمیان آہنی دیوار گر رہی ہے، روس سے لڑنے کے لیے یوکرائن کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

روسی فوج یوکرائنی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرائن میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے حسان نامی ڈرون نے دشمن کی دفاعی لائن کو کیسے کیا تباہ؟

دوسری جانب یوکرین کے خلاف روس کا فوجی آپریشن دوسرے دن میں داخل ہو گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے حملوں میں فوجیوں سمیت اب تک 137 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیان میں دعوی کیا کہ کچھ شرپسند دارالحکومت کیف میں داخل ہوچکے ہیں اور روس یوکرین کو سیاسی طورپرتباہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ عالمی برادری کوروس پرحملے روکنے کے لئے دباؤ ڈالنا چاہئیے۔

روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

دوسری جانب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کر کے یوکرین کی موجودہ حکومت کا خاتمہ کر دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button