اہم ترین خبریںپاکستان

سکیورٹی فورسز کا آپریشن سعودی نواز دو ملک دشمن تکفیری دہشت گردہلاک

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکےسعودی نواز دو ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد فضل رحمان عرف خیری کا تعلق گاوٴں لونی سے جبکہ دوسرے مہران کا تعلق گاوٴں روڑی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کے خلاف آگاہی مہم تیزی سےجاری،وفاقی وزیر شیریں مزاری سے ملاقات

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے، مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button