اہم ترین خبریںمشرق وسطی

امریکہ و مغرب روس کو ’’میڈیا دہشت گردی‘‘ کا نشانہ بنا رہا ہے، وزیرخارجہ فیصل المقداد

شیعیت نیوز: اپنے سرکاری دورے پر ماسکو میں موجود شامی وزیرخارجہ فیصل المقداد نے روسی خبررساں ایجنسی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں شام پر مسلط عالمی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جنگ، روس کے خلاف مغربی ممالک کے دباؤ پر گفتگو کی ہے۔

رشیاٹوڈے کے ساتھ گفتگو میں وزیرخارجہ فیصل المقداد کا کہنا تھا کہ شام کی تازہ ترین صورتحال اور روس کے خلاف مغربی ممالک کی جانب سے بنائی گئی تناؤ کی فضاء کا جائزہ لینے کے لئے دمشق، ماسکو کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے جبکہ روس کے خلاف انجام پانے والے مغرب کے یہ (سیاسی) حملے مجھے ان مراحل کی یاد دلاتے ہیں جن سے شام گزر چکا ہے کیونکہ مغرب، دنیا بھر میں روس کا کردار کم کرنے کے لئے اسے طرح طرح کی ’’میڈیا دہشت گردی‘‘ کا نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے عرب ممالک کے ساتھ دمشق کے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے متعدد بار رابطہ کیا جا چکا ہے جس کے ذریعے ہم ماضی کے اس مرحلے سے باہر نکلنے کی کوشش میں ہیں جس کے دوران دہشت گردانہ حملوں کے باعث یہ تعلقات مزید جاری نہ رہ سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : وقت آئے گا تو صیہونیوں کو گلے لگالیں گے، فیصل بن فرحان آل سعود

اپنے انٹرویو کے دوران شامی وزیرخارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہاکہ شام کے خلاف دہشت گردی کو مغربی ممالک کی جانب سے ہی کھلم کھلا مالی و سیاسی حمایت حاصل تھی اور ہے، شام کے خلاف حملوں کے حوالے سے غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا اور کہا کہ ہم ان جارحیتوں کا منہ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

وزیرخارجہ فیصل المقداد نے اس بات پر زور دیتے ہوئےکہا کہ شام کے خلاف ہونے والے اسرائیلی حملے بین الاقوامی امن و امان کے لئے خطرہ ہیں اور صرف خطے کی حد تک ہی محدود نہیں، تاکید کی کہ ترکی نے داعش کو اپنی آغوش میں پروان چڑھایا ہے جبکہ ترکی کی جانب سے شامی سرزمین پر ہونے والا ناجائز قبضہ بھی عنقریب ہی ختم کر دیا جائے گا!

انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ شام نے عرب ممالک کے لئے بے حد جانفشانی سے کام لیا ہے، کہا کہ ہم گزشتہ وقت سے لے کر اب تک عرب ممالک کے ساتھ لین دین اور تعاون کرتے چلے آئے ہیں کیونکہ شام، مغربی ممالک کی جانب سے دہشتگردوں کو دی گئی شہہ کے باعث ہی اس سخت صورتحال سے دوچار ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button