سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر شیعہ علماء کونسل کے قائدین کا دکھ اور افسوس کا اظہار

23 فروری, 2022 11:45

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک کی ملک و قوم کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائینگی، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات

دوسری جانب علامہ شبیر حسن میثمی نےکہا کہ پاکستان کی سیاست میں ایک منجھے ہوئے سیاستدان کے طور پر رحمان ملک نے کردار ادا کیا۔ سیاستدانوں کے مابین باہمی مکالمے کے راستے ہموار کر کے انہوں نے کئی بار ملکی سیاست کی کشتی کو منجدھار سے نکالا۔رحمان ملک نے سیاست میں گفتگو اور مکالمے کے طرز کو فروغ دیا۔

6:15 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔