شیخ الجراح مقدس اور مسلمانوں کی گردنوں پر امانت ہے، عکرمہ صبری

19 فروری, 2022 07:55

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی انتقامی پالیسیوں اور زبردستی انخلا کے شکار شیخ الجراح محلے میں کل جمعے کے روز بڑی تعداد میں شہریوں نے اظہار یکجہتی کے طورپر وہاں پر جمعہ کی نماز ادا کی۔

خطبہ جمعہ کے دوران شیخ عکرمہ صبری نے اس بات پر زور دیا کہ ناانصافی کی بدترین صورتیں مسلمانوں کی زمینوں اور گھروں کی چوری اور ڈکیتی ہیں انہیں زبردستی ان سے بے دخل کرنا اور ان پر حملہ کرنا ہے اور یہ تماشا فلسطین میں قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار، انجمن حسینیہ و تحریک حسینی کے رہنماؤں اور اہلسنت مشران کا علاقائی خوشحالی کیلئےمشترکہ جدوجہد کا عزم

الشیخ صبری نے کہا کہ شیخ الجراح ایک تاریخی محلہ اور مقدس سرزمین ہےجو تمام مسلمانوں کی گردنوں میں امانت ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ الشیخ جراح کے لوگ القدس کا حصہ ہیں اور یروشلم ان کا حصہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بیت المقدس خصوصاً شیخ الجراح میں مسجد اقصیٰ کے لیے ثابت قدمی  سب سے زیادہ ہے اور اہل محلہ کے استقامت کی بازگشت پوری دنیا میں سنائی دی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا حسن ڈرون طیارہ اسرائیل کے 70 کلومیٹر اندر پرواز کے بعد بحفاظت واپس چلا گیا

جمعہ کی نماز درجنوں شہریوں اور یکجہتی کے کارکنوں کی موجودگی میں ادا کی گئی۔ اس موقعے پر قابض اسرائیلی افواج اور محلے میں آباد کاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی۔

اس سے پہلے، اسرائیلی کنیسٹ کے رکن ایتمار بن گویر نے قابض ریاست کے ڈپٹی میئرآریہ کنگ کے ہمراہ محلے پر دھاوا بولا اور وہ اس خیمے کے پاس کھڑے ہو گئے جو بن گویر نے سالم خاندان کی زمین پر کھڑا کیا تھا۔ اس موقعے پر قابض اسرائیلی فوج اور پولیس نے انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رکھی تھی۔

1:35 شام اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔