پاراچنار، انجمن حسینیہ و تحریک حسینی کے رہنماؤں اور اہلسنت مشران کا علاقائی خوشحالی کیلئےمشترکہ جدوجہد کا عزم

18 فروری, 2022 13:12

شیعیت نیوز: تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ کے رہنماوں اور علامہ اخلاق حسین شریعتی نے بالش خیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہلسنت مشران کیساتھ اہم ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اخلاق حسین شریعتی، تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین جعفری نے اراکین تحریک اور انجمن حسینیہ کے سیکرٹری عنایت حسین طوری نے اپنی کابینہ کے ہمراہ بالش خیل کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور اسرائیلی افواج کے تعلق سے متعلق اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آگیا

جہاں پر انہوں اہل سنت اور اہل تشیع مشران کیساتھ خوش گوار ماحول میں ملاقات کی۔ مشران نے آپس کی ملاقاتوں کو مثبت اقدام قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ساتھ مل کر سفر کرینگے۔

 

8:08 صبح اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔