اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کا حسن ڈرون طیارہ اسرائیل کے 70 کلومیٹر اندر پرواز کے بعد بحفاظت واپس چلا گیا

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین میں در انداز کرنے والے ایک حسن ڈرون طیارے کو انٹرسپٹ کرنے میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کے بعد حزب اللہ لبنان نے اس بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے جمعے کی شام، شمالی مقبوضہ فلسطین میں سیکورٹی واقعے پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اس بارے میں جاری بیان میں کہا کہ اسلامی استقامت نے آج بتاریخ 18/02/2022 بروز جمعہ حسن ڈرون طیارہ مقبوضہ فلسطین بھیجا۔ حسان ڈرون طیارہ 40 منٹ تک مقبوضہ علاقے میں پرواز کرتا رہا اور ٹارگٹ والے علاقے میں اطلاعات جمع کرنے میں کامیاب رہا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ جاسوسی کا یہ عمل مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں 70 کلومیٹر تک جاری رہا۔ ڈرون طیارے کو سرنگوں کرنے کی دشمن کی متعدد کوششوں کے باوجود ڈرون طیارہ صحیح و سالم مقبوضہ علاقے سے واپس آ گیا۔

حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے نے اپنے مد نظر ہدف کو حاصل کر لیا اور دشمنوں کے اقدامات کے اثر کے بغیر اپنی ذمہ داریوں پر عمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل سے تعلقات کی بحالی بہت بڑی غلطی ہے، بحرینی حکمرانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آئرن ڈوم اس ڈرون کو روکنے میں ناکام رہا جو لبنان سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا، اور اس کے فوراً بعد وہ لبنان واپس آگیا۔

18 فروری کو، اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایک نامعلوم ڈرون کا ٹریک کھو دیا ہے جو لبنان سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

ڈرون پر کئی آئرن ڈوم انٹرسیپٹرز فائر کیے گئے۔ شمالی اسرائیل کے کئی قصبوں میں انتباہی سائرن سنے گئے۔

اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو بھی ڈرون کو ٹریک کرنے اور روکنے کے لیے گھسایا گیا۔ ان سب کے باوجود آئی ڈی ایف نے ڈرون کا ٹریک کھو دیا۔

دوسری جانب حزب اللہ کا بیان شہید کمانڈر حسن اللقیس کی یاد میں ہم نے ’’ حسن ڈرون ‘‘ لانچ کیا، اس نے 40 منٹ میں اڑان بھری اور مقبوضہ فلسطین کے اندر 70 کلومیٹر گہرائی تک جا پہنچا۔ ڈرون اپنا جاسوسی مشن مکمل کرنے کے بعد بحفاظت واپس چلا گیا۔

دریں اثنا عبری میڈیا نے جمعے کی شام خبر دی تھی کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے جلیل علیا اور مقبوضہ جولان میں خطرے کا سائرن دو بار بجا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button