مشرق وسطی

شام میں امریکی دہشت گردی کے خلاف شامی طلباء اور اساتذہ کا مظاہرہ

شیعیت نیوز: شام کے صوبے حسکہ میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ہاتھوں تعلیمی مراکز کی مسماری کے خلاف شامی طلباء اور عوام نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا۔

شہر حسکہ کے الجزیرہ علاقے کے حافظ الاسد اسکوائر پر امریکہ کے خلاف ایک مظاہرہ ہوا جس میں الفرات یونیورسٹی کے شامی طلباء ، اساتذہ اور ان کی انجمنوں کے اراکین، شعبے تعلیم و تربیت کا عملہ اور شام کی کمیونسٹ پارٹی کے اراکین شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد اور یواین کے نمائندے کی گفتگو، امریکی موجودگی کی مذمت

مظاہرین نے امریکی اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے شعبے تعلیم کے خلاف جرائم کی مذمت کی۔ ان دونوں فورسز نے الفرات یونیورسٹی کی عمارتوں اور بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں طلبا تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔

مظاہرے میں شامل شامی طلباء ، اساتذہ اور شہری کارکنوں کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز تھے جن پر لکھا تھا کہ ہماری یونیورسٹیوں، مدرسوں اور مراکز کا پیچھا چھوڑوں یہ علم کے چراغ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعودی خاندان میں بڑھتے اختلافات، کبھی بھی وقت بڑی خبر آ سکتی ہے

شام کی کمیونسٹ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ قابض امریکی فورسز اور انکے ایجنٹوں نے ہماری قوم کے خلاف متعدد جرائم کا ارتکاب کیا اور الفرات یونیورسٹی، انجینیئرنگ اور اقتصاد کی تعلیم کے کالجوں اور پالیٹکنک کی عمارتوں کو مسمار اور حتیٰ بعض عمارتوں کو بلڈوزر کے ذریعے زمین بوس کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ حال ہی میں جو کچھ حسکہ میں رونما ہوا وہ اس شہر میں داعش کے بچے کھچے عناصر کے تعاقب کے بہانے صیہونی و سامراجی جرائم کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

کمیونسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ اسکول، یونیورسٹیاں اور علمی مراکز صوبے حسکہ کے عوام بالخصوص اس صوبے کے فرزندوں کی زحمت کا نتیجہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button