مشرق وسطی

شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد اور یواین کے نمائندے کی گفتگو، امریکی موجودگی کی مذمت

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ملک کی سرزمین پر غاصب امریکی اور ترک فورسز کی موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بتایا۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے شام کے معاملے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پڈرسن سے ملاقات میں یہ بات کہی۔

اس ملاقات میں طرفین نے شام میں قومی مصالحت کی کوششوں کو مضبوط کرنے اور اس کے دائرہ کو پھیلانے کے علاوہ اس ملک کے سیاسی عمل سے مربوط تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے عورت مارچ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ملک کی سرزمین کے کچھ حصے پر غاصب امریکی اور ترک فورسز کی موجودگی کو ملک کے اقتدار اعلی، بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی سبھی قراردادوں کی خلاف ورزی بتاتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف یکطرفہ طور پر جبری اقدامات اس ملک کے عوام کے رنج و مصائب کی اصل وجہ ہیں۔

اس ملاقات میں پڈرسن نے کئی ملکوں کے اپنے دورے کے نتائج اور شام میں آئین بنانے والی کمیٹی کے کام کو پھر سے شروع کرانے کے لئے کی گئی کوششوں کے بارے میں وضاحت کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی بحریہ کی پہلی بار پاکستان اور سعودی عرب کے ہمراہ بحری ٹائم مشق میں شرکت

انہوں نے اس ملاقات کے بعد بیان میں کہا کہ حکومت شام کے ساتھ ہماری گفتگو جاری رہے گی اور میں شام کا آئین بنانے والی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی طرف سے پر امید ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ سوئیزرلینڈ کے جنیوا شہر میں حکومت شام کے نمائندوں اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی حزب اختلاف کے نمائندوں کے ما بین چھٹے دور کا اجلاس اکتوبر 2021 میں منعقد ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button