سعودی عرب

آل سعودی خاندان میں بڑھتے اختلافات، کبھی بھی وقت بڑی خبر آ سکتی ہے

شیعیت نیوز: آل سعودی خاندان کے اندر مسلسل اختلافات کے بڑھنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت شہزادوں کے درمیان اختلافات اتنا زیادہ بڑھ گیا ہے کہ کسی بھی وقت سعودی عرب سے شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہو سکتی ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف آل سعودی خاندان میں مسلسل مخالفت بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں محمد بن سلمان پر کئی بار قاتلانہ حملے بھی ہو چکے ہیں۔

محمد بن سلمان کی بڑھتی مخالفت کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ وہ اپنے بیمار والد سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز سے سعودی عرب کا اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو طویل عرصے سے متعدد قسم کی جان لیوا اور مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

اسرائیلی اخبار ماکور ریشون Makor Rishon) ) نے ایک رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے جبکہ متعدد رپورٹوں کے مطابق اس ناکام حملے کے بعد، محمد بن سلمان نے اپنے بھائی بندر بن سلمان کو اس حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کروا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ میں پہلی بار سعودی آرمی چیف کا دورہ بھارت، پس پشت تصویر سے پاکستان کو واضح پیغام

در ایں اثنا یمن کی ایک نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ آل سعود خاندان میں مسلسل اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹوں میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایسا خیال ہے کہ آنے والے دن، آل سعود کے لئے بہت المناک ہونے والے ہیں۔

اس کا سبب، محمد بن سلمان کی آمرانہ ضد ہے۔ آل سعود خاندان کے شہزادے مسلسل محمد بن سلمان کے خلاف متحد ہوتے جا رہے ہیں جبکہ سعودی ولی عہد ہر اس شہزادے کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال رہا ہے جو اس کے سعودی عرب کی حکومت میں پہنچنے کے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہا ہے، یا مستقبل میں اس کے لئے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

در ایں اثنا ایسی بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ سعودی عرب سے باہر رہ رہے آل سعود کے شہزادے ایک ساتھ مل کر ریاض کو محمد بن سلمان سے نجات دلانے کے کسی منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

اسی تناظر میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے کسی بڑی خوں آشام جنگ کی خبر موصول ہو سکتی ہے جبکہ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آل سعود میں اسی طرح اختلافات بڑھتے رہے تو وہ دن دور نہيں جب سعودی عرب کو آل سعود سے نجات مل جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button