اہم ترین خبریںایران

معیاری سافٹ ویئر کی پیداوار ملک کے لیے باعث فخر ہے، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں ایرانی سافٹ ویئر تیار کرنے والوں کے اقدام پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ سافٹ ویئر ہر ملک کے حال اور مستقبل کے لئے اہم اور حیاتی وسائل میں شمار ہوتی ہے۔ معیاری سافٹ ویئر کی پیداوار ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ملک میں معیاری سافٹ ویئر تیار کرنے والے اداروں کے اقدام کو کامیاب اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا کہ میں بہت ہی خوشحال ہوں اور اللہ تعالی سے اس راہ میں ان کی کامیابی اور کامرانی کی دعا کرتا ہوں۔ انشاءاللہ ۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی دہشت گردوں پر پھر حملہ، عوام امریکیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے پر عزم

دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اختیار کی گئی نتیجہ خیز خارجہ پالیسی نے پابندیوں کو بے اثر کر دیا ہے۔

یہ بات علی بہادری جہرمی نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا کا ایران کی طرف سے گزشتہ تین سالوں میں ریکارڈ توڑ تیل کی برآمدات کا اعتراف ایک اور اشارہ ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ناکام ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں امریکہ نے ایف بائیس جنگی طیارے تعینات کر دیئے

بہادری جہرمی نے کہا کہ ویانا اور نیویارک کو شمار کیے بغیر نتیجہ پر مبنی خارجہ پالیسی کو اپنانے سے پابندیوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس لڑائی میں ایرانی قوم فاتح ہے۔

ایرانی حکومتی ترجمان نے ٹویٹ شائع کیا کہ ایک مغربی میڈیا کی کہانی کا اشتراک کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے سے ایران کی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button