اہم ترین خبریںمشرق وسطی

بحرین میں عوامی تحریک کی چودہویں سالگرہ پر عوام سڑکوں پر، متعدد گرفتار

شیعیت نیوز: بحرین میں فروری 2011 کو آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے شروع ہوئے مظاہروں کی چودہویں سالگرہ پر ایک بار پھر عوام نے سڑکوں پر نکل جمہوریت اور آزادی کا اپنا مطالبہ دہرایا۔

بحرین مرر کے مطابق، منامہ میں عوامی مظاہرے کی سرکوبی کے لئے بڑی تعداد میں سکورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود، اتوار کو باربر اور ابو صائبہ علاقوں سمیت کئی جگہوں پر عوام نے سڑکوں پر مارچ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی دہشت گردوں پر پھر حملہ، عوام امریکیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے پر عزم

عوام نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف اور ملک میں آزادی اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے۔ اس دوران رپورٹ کے مطابق، متعدد لوگوں اور رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور انہیں تفتیش کے لئے بھیج دیا۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری 2011 میں آل خلیفہ کی تاناشاہ حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

بحرین کے سب سے نمایاں عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کہہ چکے ہیں کہ خلیج فارس کے اس چھوٹے سے ملک میں نئے آئین کی تشکیل ہی اس ملک کو بحران سے نجات دلا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مذہبی جنونیت کے بڑھتے ہوئے واقعات ریاست کے وجود کو کھوکھلا کر رہے ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ان کا کہنا ہے کہ بحرین کے حزب اختلاف کے رہنماؤں کو دبانے کے بجائے آل خلیفہ حکومت کو ان کے ساتھ مفاہمت کی کوشش کرنی چاہئے۔

مظاہروں میں شامل عوام آل خلیفہ حکومت کے اقتدار سے کنارہ کش ہونے اور ایسے عادلانہ نظام کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جس میں سبھی بحرینی طبقوں کی نمائندگی ہو، لیکن منامہ حکومت اعتراضات اور عوامی مطالبات کو کچلنے اور نظرانداز کرنے کی پالیسی پر تمام تر شدت و حدت کے ساتھ عمل پیرا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button