عراق

آیت اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر آیت اللہ علی الحسینی سیستانی کا تعزیتی پیغام

شیعیت نیوز: عراق کے اعلی مذہبی رہنما آیت اللہ سید علی الحسینی سیستانی نے کل بروز منگل کو ایک پیغام میں شیعوں کے مرجع اور عالم دین آیت اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرلیا۔

ان کا تعزیتی پیغام شرح ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالم ربانی آیت اللہ حاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی (رضوان اللہ علیہ) کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

ان عالم دین کا انتقال، جو مدرسہ قم کے استاد اور اس دور کے فاضلوں اور دین کے مثالی خادموں میں سے تھے، ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔میں حضرت ولی عصر ارواحنا فدا کے روضہ اقدس اور علمائے کرام سمیت آپ کے عزیز و اقارب اور آپ کے شاگردوں کو دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے ان کیلئے صبر اور مزاحمت اور آیت اللہ صافی گلپایگانی کے علو درجات کی دعا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : رہبرمعظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا آیۃ اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

و لا حول و لا قوۃ الا بالله العلی العظیم

سید علی الحسینی سیستانی

۲۸ جمادی الثانی ۱۴۴۳ ہجری قمری

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرجع تقلید اور ایران کے بزرگ عالم دین حضرت آیت‌ اللہ العظمیٰ لطف اللہ صافی گلپایگانی دار فانی سے کوچ کر گئے۔

مرجع تقلید اور بزرگ عالم دین آیت‌ الله العظمیٰ لطف اللہ صافی گلپایگانی چند روز قبل طبی معائنے کیلئے قم کے آیت الله گلپایگانی ہسپتال میں داخل ہوئے جہاں وہ زیر علاج تھے تاہم پیر کی رات کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دنیا سے رحلت کر گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button