دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا جزیرہ نقب فلسطینی مکینوں کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کا اعتراف

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے حالیہ واقعات کے بعد مقبوضہ جزیرہ نما  نقب میں فلسطینی مکینوں کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

پریس انٹرویوز میں نفتالی بینیٹ نے جزیرہ نما النقب کے عرب فلسطینی مکینوں پر حکومت کرنے میں قابض حکام کی نااہلی کی نشاندہی کی اور ان کے خلاف ’’آہنی دیوار‘‘ کھڑی کرنے کی دھمکی دی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے بیس سالوں میں اسرائیل نے نیگیو کو بڑے پیمانے پر کھو دیا ہے جس کی وجہ یکے بعد دیگرے اسرائیلی حکومتوں کی حماقت ہے۔

انھوں نے وضاحت کی کہ میں نے جزیرہ النقب کے فلسطینی مکینوں کے زیرِ آباد علاقوں کو ان کی شدید مخالفت کے باوجود انھیں دبانے کے لیے سینکڑوں قابض اسرائیلی فوج بھیجنے کی ہدایت کی۔

نفتالی بینیٹ نے کہا کہ اگران کی حکومت وہاں کی آبادی پر اپنا کنٹرول بڑھانے میں ناکام رہی تو ان کی موجودگی کو ’’اسرائیل کے لیے حقیقی خطرہ‘‘ سمجھتے ہوئے  آہنی  دیوار کھڑی کرنے کا سہارا لے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مصر میں اخوان‌ المسلمین تنظیم کے 10 ارکان کو سزائے موت سنا دی گئی

دوسری جانب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بدھ 26 جنوری 2022 کو اسرائیلی اخبار ’’دی یروشلم پوسٹ‘‘ کی شائع کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2021 کے بدعنوانی پرسیپشن انڈیکس میں اسرائیل کو 180 ممالک میں 36 ویں نمبر پر رکھا ہے۔

تنظیم کے مطابق عالمی انسداد بدعنوانی تنظیم  کے مطابق اسرائیل کا کرپشن میں درجہ 59 پر آگیا ہے جو پہلی بار ہے کہ اس نے موجودہ انڈیکس میں 60 سے کم اسکور حاصل کیا ہے۔ اس کے باوجود اسرائیل کا شمار دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں ہوتا ہے کیونکہ کسی بھی ملک میں کرپشن کا اسکور 50 فی صد سے زیادہ ہونے سے یہ پتا چلتا ہے کہ یہ ملک پرلے درجے کے بدعنوانی ملکوں میں شامل ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں متحدہ عرب امارات اور قطر اسرائیل  سے اوپر ہیں اور جنوبی سوڈان، شام، وینزویلا، یمن، شمالی کوریا اور افغانستان سب سے نچلی سطح پر آئے۔

ادارے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ نیلی آراد نے خبردار کیا کہ عالمی درجہ بندی میں اسرائیل کی پوزیشن بہت خطرناک ہے خاص طور پر کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے اس دور میں یہ خطرناک ہے۔ اس کے لیے زیادہ شفافیت کی ضرورت ہے۔

ارادے نے مزید کہا کہ انڈیکس میں اسرائیل کی پست پوزیشن بدعنوانی اور بدعنوان ریاست کی شبیہ میں بگاڑ کی انتباہی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button