اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کے غزہ میں فرضی حملے، فضا زور دار دھماکوں سے گونج اٹھی

شیعیت نیوز:  اسرائیلی فوج نے کل اتوار کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی فضا میں فرضی اور خیالی حملے کیے۔ ان حملوں کے لیے صوتی بموں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں فضا زور دار دھماکوں سے گونج اٹھی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں متعدد مقامات پر فضا میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ غزہ میں خان یونس شہر، وسطی گورنری اور دوسرے مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی اور شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ نصاب تعلیم ،وزیر اعظم کو خدشات سے آگاہ کردیا،کمیٹی تشکیل جلد وائٹ پیپرجاری کریں گے،علامہ مقصود ڈومکی

اسرائیلی فوج کے فرضی حملوں کے باعث شہری بالخصوص بچے خوف زدہ ہوگئے۔ادھر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی نچلی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے درجنوں فلسطینی مظاہرین کو زخمی کردیا۔

فلسطینی انفارمیشن مرکز کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے کل غرب اردن کے مختلف علاقوں خاص طور سے قلقیلیہ، الخلیل، نابلس، رام الله اور القدس میں ہونے والے پر امن مظاہروں کو کچلنے کیلئے ربڑ کی گولیوں سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا اور آنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاست مدینہ کے دعویدار متنازع نصاب تعلیم کے نام پر قوم کو انتشار کا شکار کر رہے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

ان حملوں میں متعدد صحافی بھی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے وہ علاقے ہیں جہاں صیہونی حکومت فلسطینیوں کو ترک وطن کرنے پر مجبور کرتی رہی ہے جبکہ فلسطینی عوام ہر ممکن شکل میں اپنی مزاحمت و استقامت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button