مظلوم شہدائے یمن کی یاد میں کراچی پریس کلب پر چراغاں کا اعلان
شیعیت نیوز: سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے گذشتہ 7 برس سے ظلم وبربریت اور وحشیانہ بمباری کا نشانہ بننے والے نہتے یمنی مسلمان بچوں، بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں اورجوانوں کی یاد میں کراچی پریس کلب پر چراغاں کیا جائے گا۔
کراچی پریس کلب کے باہر 30 جنوری بروز اتوار ٹھیک 7بجے شب مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، سیاسی وسماجی شخصیات یمنی مسلمانوں کی یاد میں شمع روشن کریں گے اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔







