یمن پر 7 برس سے جاری سعودی مظالم کے خلاف کراچی میں آگاہی بینرز آویزاں
شیعیت نیوز: یمن پرگذشتہ 7 برس سے جاری سعودی جارحیت کے خلاف کراچی کی شیعہ نشین آبادیوں میں مظلومین یمن کے حق میں پینافلیکس آویزاں کردیئے گئے۔
کراچی کے علاقوں نورایمان ناظم آباد، عباس ٹاؤن، انچولی ، خراسان ، مارٹن روڈ،بوتراب عزیز آباد، مدینتہ العلم گلشن اقبال، آئی آر سی، سچل گوٹھ، مسجد یسین،پھلوان گوٹھ، جعفرطیار ، برف خانہ، چشتی نگر،کارساز اور دیگر مقامات پر یہ آگاہی بینرز لگائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ غریب ترین مسلمان ملک یمن پر گزشتہ 7 سالوں سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،اسرائیلی و امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ حملہ آور ہیں۔
سعودی و اماراتی بمباری میں لاکھوں افراد نشانہ بن چکے ہیں جبکہ وحشیانہ بمباری میں ہسپتالوں، اسکولوں اور شادی کی تقریبات کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یمن پر جارحیت کے جواب میں ابو ظہبی پر حملہ کیا گیا جس پر تمام ممالک مذمت کرتے نظر آئے لیکن مظلوم یمنی مسلمانوں کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنے کو کوئی ملک تیار نہیں۔







