پاکستان کے ایک اور بڑے مدرسے کے طالب علم سے جنسی زیادتی کاایک اورشرمناک واقعہ سامنے آگیا
شیعیت نیوز: پاکستان کے ایک اور بڑے مدرسے کے طالب علم سے جنسی زیادتی کاایک اورشرمناک واقعہ سامنے آگیا۔ کراچی میں جمشید روڈ پر واقع مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کا نیا واقعہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ایک دوست نے دوسرے دوست کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو شرمناک حرکت کا انکشاف ہوا۔
قاتل اسامہ نے بتایا کہ اس نے کئی سال سے ہونے والی بدفعلی اور بلیک میلنگ کا بدلہ لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولاعلیؑ کے گستاخ، ملعون مفتی طارق مسعود کی گرفتاری کا مطالبہ مسلسل دو روز سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ زمیں شامل
قاتل اسامہ نے بتایاکہ وہ اور مقتول یاجد بونیر سے تعلق رکھتے ہیں اور جمشید روڈ پر واقع ایک مدرسے (بنوری ٹاؤن) میں طالب علم تھے۔یاجد اسے بلیک میل کر کے بدفعلی کرتا تھا جس پر اس نے مدرسے کی انتظامیہ سے شکایت کی تو یاجد کو مدرسے سے نکال دیا گیا۔
گزشتہ روز یاجد نے اسے کال کرکے مقامی ہوٹل بلایا جہاں دونوں نے ملاقات کی اور ساتھ ناشتہ بھی کیالیکن یاجد نے ایک بار پھر اس سے بدفعلی کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہوگیا اور اسے یاجد کو قتل کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ مدارس کے طالب علموں سے بدفعلی کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے جبکہ مدارس انتظامیہ کی جانب سے بھی اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے کوئی مناسب انتظام کرتی نظر نہیں آتیں۔







