اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ملک دشمن دہشتگردوں کاسیکیورٹی فورسز پر حملہ، 10 اہلکار شہید ہوگئے

شیعیت نیوز : ملک دشمن دہشتگردوں نے بلوچستان کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقےکیچ میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس کے بعد دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں پشاور، سی ٹی ڈی کراچی نے کالعدم جماعت کا اہم دہشتگرد گرفتار کرلیا

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پانچ گھنٹے تک دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ جس کے دوران متعدد دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button