اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پشاور، سی ٹی ڈی کراچی نے کالعدم جماعت کا اہم دہشتگرد گرفتار کرلیا

شیعیت نیوز : انسدادِ دہشت گردی ونگ (سی ٹی ڈی) کراچی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ پشاور میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب کالعدم جماعت کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیاہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی کی ٹیم پشاور پہنچی، جہاں اس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے کمانڈر کو گرفتار کیا ہے، حراست میں لیے گئے ملزم کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں دہشت گرد کارروائیوں کا خدشہ،ملک بھر میں سکورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ گرفتارملزم بلوچستان میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھی چند روز قبل گھوٹکی میں مبینہ مقابلے کے دوران مارے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button