دنیا

امریکی جنگی طیارے حادثے کا شکار، 7 امریکی فوجی زخمی

شیعیت نیوز: امریکی جنگی طیارے کو بحری بیٹرے پر لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 7 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 سی کو بحری بیٹرے کارل ونسن پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے سمندر سے ریسکیو کیا۔ پائلٹ کی حالت تسلی بخش ہے۔

حادثے کا شکار طیارہ معمول کی پرواز کے بعد بحری بیٹرے پر لینڈ کر رہا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ امریکی بحری بیڑہ ساؤتھ چائنا سمندر میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صنعا آپریشن سے امریکہ کا خدشہ اور متحدہ عرب امارات میں مقیم امریکیوں کو وارننگ

دوسری جانب امریکی صدر نے یوکرین اور روس کے مابین کشیدگی پر ایک میٹنگ کی اور نیٹو کے مشرقی حصے میں سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانیہ نے روس کی جانب سے ممکنہ حملے کے پیش نظر یوکرین سے اپنے سفارتی عملے کا انخلا شروع کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارتکاروں کو کوئی خاص خطرہ نہیں ہے پھر بھی کیف میں تعینات عملے میں سے نصف کو واپس بلایا جارہا ہے۔

ادھر یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ یوکرین میں یورپی یونین کا عملہ بدستور موجود رہے گا اور یورپی یونین اس کشیدگی پر ڈرامائی ردعمل نہیں دیے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے بھی اپنے سفارتی عملے کے رشتے داروں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی تھی اور دعوی کیا تھا کہ روس کسی بھی وقت چڑھائی کر سکتا ہے۔

ادھر روس نے یوکرین میں کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کا امکان رد کیا ہے تاہم اس کی سرحد پر ہزاروں کی تعداد میں فوجی پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین اور روس کے مابین کشیدگی پر ایک میٹنگ کی اور نیٹو کے مشرقی حصے میں سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button