ذاکر اہل بیتؑ عاشق ( بی اے ) پر گستاخی کے الزامات جھوٹے نکلے ، تحقیقاتی رپورٹ

23 جنوری, 2022 15:02

شیعیت نیوز: ذاکر اھلبیت شیخ عاشق المعروف نوید عاشق بی اے کے خلاف چلائی جانے والی کالعدم سپاہ صحابہ کی سوشل میڈیا کمپین جھوٹی نکالی شیعیت نیوز کی ٹیم نے تحقیقاتی رپورٹ حاصل کرلی ۔

کراچی میں شہداء راہ حسین اور محافظان ولایت کے ایصال ثواب کیلئے ہونے والی ملی تنظیموں کی مرکزی مجلس عزا سے ذاکر اھلبیت جناب عاشق حسین بی اے عظمتِ جناب زھرا (س) پر گفتگو کرتے رہے اور مصائب حضرت زھرا (س) بیان کیے ۔

یہ بھی پڑھیں: جشن ولادت باسعادت دخترپیغمبراکرم ؐ حضرت فاطمہ زہرا ؑ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے

لیکن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ نے شیخ عاشق بی اے کی گفتگو پر خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق (رض) اور خلیفہ دوئم حضرت عمر (رض) کی گستاخی کے الزامات عائد کیے اور اسکی ایک درخواست تھانے میں بھی جمع کرائی لیکن جب پولیس نے درخواست گزار اور اسکے سرپرست اورنگ زیب فاروقی سے توھین آمیزی کی ویڈیو طلب کی تو دہشتگرد گروہ ویڈیو پیش کرنے میں ناکام رہا۔

1:13 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top