دہشتگردی کے بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ ،روک تھام کیلئےٹھوس اقدامات کیئےجائیں، علامہ ساجد نقوی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے لاہور میں انار کلی بازار میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
علامہ ساجد نقوی کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام اقدامات بروکار لائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریاست داعش کے وجود سے انکاری جبکہ داعشی دہشت گرد نے ہوشرباانکشافات کرڈالے
علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ بم دھماکے میں قیمتی جانی ضیاع پر دلی افسوس ہے اور وہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور بم دھماکے میں ہونیوالے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔







