اہم ترین خبریںپاکستان

ریاست داعش کے وجود سے انکاری جبکہ داعشی دہشت گرد نے ہوشرباانکشافات کرڈالے

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب سے داعش کے نیٹ ورک کا اہم دہشتگرد گرفتار کیا تھا۔

شیعیت نیوز: ریاست داعش کے وجود سے انکاری جبکہ داعشی دہشت گرد نے ہوشرباانکشافات کرڈالے۔ کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے گرفتار اہم دہشتگرد نے پاکستان میں دہشتگرد تنظیم کا اسلحہ چلانے کا تربیتی کیمپ ہونے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار دہشتگرد کی جانب سے اہم انکشافات کے بعد فانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب سے داعش کے نیٹ ورک کا اہم دہشتگرد گرفتار کیا تھا۔

گرفتار دہشتگرد عبدالغنی عرف ابو منصور نے انکشاف کیا کہ داعش کا تربیتی کیمپ "پری جل” بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع ہے، جہاں اسے 14 روزہ کیمپ میں پستول اور کلاشنکوف چلانا سکھائی گئی، جبکہ دہشتگرد نے وہاں اینٹی کرافٹ گن بھی دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت سے راولپنڈی جانے والے اہل تشیع خاندان کی گاڑی پر کوہستان میں فائرنگ

دوران تفتیش دہشتگرد نے بتایا کہ کیمپ میں عامر نامی دہشتگرد نے اسے پستول اور کلاشنکوف چلانا سکھائی، جبکہ وہاں سیکھنے کیلئے دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔

گرفتار دہشتگرد نے مزید بتایا کہ اس نے سال 2020ء میں تربیت مکمل کی تھی۔ گرفتار دہشتگرد کی جانب سے اہم انکشافات کے بعد فانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button