امریکہ مسلسل حزب اللہ کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے، شیخ صفی الدین

19 جنوری, 2022 11:38

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے ایک اہلکار شیخ صفی الدین نے کہا کہ امریکہ مسلسل حزب اللہ کے ساتھ رابطے کی کوشش کر رہا ہے۔

لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ سے حزب اللہ کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے لیکن حزب اللہ اس کی مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے اور اس کا بنیادی ہدف علاقے میں صیہونی حکومت کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی افراتفری پھیلانے کے درپے ہیں۔

شیخ صفی الدین نے کہا کہ خطے اور لبنان میں امریکیوں کے پاس ایسے اختیارات ہیں جو وہ ہمیشہ استعمال کرتے ہیں، اور ہمارے پاس ایسے اختیارات ہیں جن پر ہم عمل کرتے ہیں۔

حزب اللہ کے حکومتی اجلاسوں میں واپسی کے فیصلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک اندرونی فیصلہ تھا اور اس کا ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے آغاز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے حزب اللہ سے روابط کے لیے تین افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عائد کر دی

حزب اللہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ حکومتی اجلاسوں میں واپسی کا ہمارا مقصد معاشی بحران کو حل کرنا اور لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے لبنانی پارلیمانی انتخابات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے لیے انتخابات بہت اہم ہیں اور ہم ان میں طاقت کے ساتھ حصہ لیں گے ۔

اس حوالے سے معروف لبنانی صحافی حسین مرتضی نے بھی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ حزب اللہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ امریکیوں نے متعدد بار کوشش کی اور انہیں توقع تھی کہ وہ حزب اللہ کے سربراہ کے ساتھ مذاکرات کر سکیں گے!

حسین مرتضی کے مطابق سید ہاشم صفی الدین کا کہنا تھا کہ یہ پیغام ایک ثالث نے پہنچایا تھا کہ وہ کسی بھی موضوع پر مذاکرات کرنے کو تیار ہیں تاہم حزب اللہ لبنان نے کسی بھی غور و خوض کے بغیر اس درخواست کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے تاحال اس موضوع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

10:24 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top