اہم ترین خبریںدنیا

امریکہ نے حزب اللہ سے روابط کے لیے تین افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عائد کر دی

شیعیت نیوز: امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ سے روابط کے لیے تین افراد کے نام اپنی ’’خصوصی شناخت شدہ اور بلاک شدہ فہرست‘‘ (SDN) میں ڈال دیے ہیں۔

جہاد سلام علامہ، علی محمد ضعون و عادل علی ذیاب تینوں لبنانی شہری اس فہرست میں شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے دارالسلام ٹریول اینڈ ٹورازم آرگنائزیشن نامی تنظیم کو بھی پابندیوں کی فہرست میں رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعی اتحاد بین المسلمین صاحبزادہ حامد رضا متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کے چیئرمین مقرر، نامورشیعہ علماء بھی شامل

امریکہ اور صیہونی حکومت (اسرائیل) کئی سالوں سے لبنان میں حزب اللہ کی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں واشنگٹن نے یورپی ممالک پر سخت دباؤ ڈالا ہے کہ وہ پوری حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کئی لبنانی بینکوں اور شخصیات کو حزب اللہ لبنان سے روابط کے الزام میں پابندیوں کی فہرست میں بھی شامل کر رکھا ہے۔

یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب حزب اللہ لبنان کی اہم اور مقبول سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے۔

لبنان میں امریکہ اور صیہونی حکومت (اسرائیل) کے اقدامات کو سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بارہا تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں مصروف دہشت گردوں کے سامنے حکومت کیوں بے بس ہے؟علامہ وحید کاظمی

جن کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور خطے میں دہشت گرد اور انتہا پسند گروہوں سے لڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے خلاف امریکی مخالفت میں شدت آئی ہے، خاص طور پر عراق اور شام میں داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد۔

متعلقہ مضامین

Back to top button