دنیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی نے اپنے ہی دو افسران کو ہلاک کردیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی گشت کے دوران اپنے ہی دو افسران کو ہلاک کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے واقعہ فرینڈلی فائرنگ قرار دیا اور کہا کہ وادی اردن میں اوز بریگیڈ کا ایلیٹ کمانڈو ایگوز یونٹ ملوث ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ افسران کی غلط شناخت ہوئی اور آئی ڈی ایف نے غلطی سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے ، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 28 سالہ میجر اوفیک ہارون اور 26 سالہ میجر اتمر الہار کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ یونٹ میں موجود ایک سپاہی نے فلسطینیوں کے ممکنہ حملے کے تناظر میں صورتحال کا صحیح تعین نہیں کیا اور اس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افسران ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد انہیں ایک اور فوجی نے گولی مار دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی واقعہ نہیں ہے جو جنگی مشق کے دوران پیش آیا ہو، ایسا نہیں ہے کہ مشق کے دوران ہمارے ہی فوجیوں نے اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلائیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 32 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایما واٹسن کی فلسطینی کاز کی ہالی ووڈ ستاروں کی حمایت

بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد یہ ایک روز میں وائرس کے متاثرین کی سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطاب گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 62 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔

اسرائیل میں کورونا وبا میں تیزی کے بعد ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button