دنیا

ایما واٹسن کی فلسطینی کاز کی ہالی ووڈ ستاروں کی حمایت

شیعیت نیوز: امریکی سنیما کی دنیا کے نامور ستاروں جن میں سوزن سارینڈن، مارک روفالو، پیٹر کیپلڈی اور چارلس ڈانس شامل ہیں نے فلسطینی کاز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والی اداکارہ ایما واٹسن کی حمایت کا بیان جاری کیا ہے۔

یہ بیان ہیری پوٹر کی فلموں میں ’’ہرمیون گرینجر‘‘ کے نام سے مشہور ایما پر’’یہود دشمنی‘‘ کے الزام کے بعد سامنے آیا جب انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کو دکھایا گیا تھا جس میں نعرہ تھا ’’یکجہتی ایک عمل‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ شام میں رہ کر عراق میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے، امیر عبدالمنعم

ایما ویسٹن کی حمایت میں بیان آرٹسٹس فار فلسطین یو کے” تنظیم کے اقدام پر جاری کیا گیا تھا، جو کہ برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز کرنے والا ثقافتی نیٹ ورک ہے۔

بیان پر تقریباً 40 اداکاروں، ہدایت کاروں، اسکرین رائٹرز اور فلمی ماہرین نے دستخط کیے، جن میں سے زیادہ تر ہالی ووڈ سے ہیں۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ ہم ایما واٹسن کے ساتھ اس مختصر بیان کی حمایت کرتے ہیں کہ ’’یکجہتی ایک فعل ہے‘‘، بشمول فلسطینیوں کے ساتھ بامعنی یکجہتی، جو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں انقلاب کی آگ قابضین کا خاتمہ کیے بغیر نہیں بھجنے والی، ترجمان حازم قاسم

بیان میں ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کو بھی یاد کیا گیا، جس میں اس نے اسرائیلی قبضے پر ’’نسل پرستی اور ظلم و ستم کے جرائم‘‘ کے ارتکاب کا الزام لگایا تھا۔

فنکاروں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل، قابض طاقت، اور فلسطینیوں، فوجی قبضے اور نسل پرستی کی حکومت کے تحت رہنے والے لوگوں کے درمیان طاقت کے عدم توازن سے واقف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button