مقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈ کا پہلی بار اسرائیلی فوجی ڈولفن قبضے میں لینے کا دعویٰ

شیعیت نیوز: کل پیر کے روز اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے انکشاف کیا کہ اس کی نیول یونٹ نے ایک اسرائیلی فوجی ڈولفن کا  پتا چلایا جس کا مقصد انسانی مزاحمتی مینڈکوں کو نشانہ بنانا تھا۔

بٹالین نے اس آپریشن اور دریافت کا تذکرہ ’’سقور الساحل‘‘ کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم میں بیان کیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں مزاحمتی جنگجوؤں کے ایک گروپ کا کردارپیش کیا گیا  ہےجو گذشتہ مئی میں سیف القدس کی جنگ میں بحری افواج کو سونپے گئے کاموں کو انجام دیتے ہوئےشہید ہوئے تھے۔

اس فلم میں سمندری ڈولفن کی پیش کش شامل تھی جسے فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں نے دریافت کیا تھا اور انہوں نے اسے اپنے سپرد کردہ کام کو انجام دینے سے دور رکھنے کے بعد اپنےقبضے میں لے لیا تھا۔ اس کا مقصد مزاحمت سے تعلق رکھنے والے انسانی مینڈکوں کے عناصر کو ختم کرنا ہے۔

اس فلم میں کچھ مزاحمتی جنگجوؤں کے دیگر آپریشنز جیسے کہ برطانوی جہاز کے آپریشن کو انجام دینے کے کردار کی پیشکش کا مشاہدہ کیا گیا جس نے مزاحمت کو بڑی مقدار میں گولے حاصل کرنے کے قابل بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی نے قدس کی آزادی کو انتہائی قریب کر دیا ہے، زیاد الصغیر

دوسری جانب فلسطینی اسیران کے امور پرنظر رکھنے والے اسیران مرکز کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور تشدد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القدس کے بعد غرب اردن کا جنوبی شہر الخلیل فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے حوالے سےدوسرے نمبر پر ہے جہاں سے گذشتہ برس 800 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الخلیل شہر اور اس کے اطراف کے تمام مقامات، قصبے اور دیہات اسرائیلی فوج کی روزانہ کی بنیاد پرجاری غنڈہ گردی کا شکار رہے ہیں۔ فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر گرفتاریاں، تلاشی، گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا، قیمتی سامان، نقدی، زیورات اور مواصلاتی آلات کی لوٹ مار بھی روز کا معمول رہی۔

گذشتہ برس قابض اسرائیلی فوج نے بنی نعیم کے الخضور خاندان کے 5 حقیقی بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر حراست میں لیا گیا۔ اس موقعے پر مصطفیٰ الخضور پر قابض فوج نے وحشی کتے چھوڑے جنہوں نے انہیں بھنبھوڑ کر رکھ دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button