سعودی عرب

خانہ کعبہ کے گھر جانے والے کو سزا ملے گی، سعودی وزارت داخلہ کا انوکھا فیصلہ

شیعیت نیوز: سعودی وزارت داخلہ نے اجازت کے بغیر حج کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے پر قید، جرمانہ اور حج سے محرومی کی سزائیں متعین کی گئی ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نامہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات جانے پر 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، بغیر اجازت عازمین کو مقامات حج لے جانے والے پر 50 ہزار ریال فی فرد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام حضرت فاطمہ زہرا (س) کی بے لوث قربانیوں اور مجاہدتوں کا مقروض ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے پر غیر ملکیوں کو مملکت سے بے دخل کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مسجد الحرام میں داخلے کیلئے راستے مختص کر دئیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عمرہ معتمرین کیلئے 34 راستے مختص کیے گئے ہیں اور ہر راستے پر سماجی دوری سے متعلق آگاہی کے ہدایت نامے آویزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع پونچھ تحصیل عباس پور میں تکفیری دہشت گردوں کی لرزہ خیز واردات مومن عزادارفائرنگ سے شہید

دوسری جانب مسجد الحرام کی تمام عمارتوں کی صفائی و جراثیم کش سپرے کے سلسلے کو دگنا کر دیا گیا ہے جس کے پیش نظر اب مقدس مقامات پر دن میں 10 بار جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے۔

مسجد الحرام کے عہدیدار نے کہاہے کہ ہدایت ناموں کو عمرہ معتمرین کی حفاظت کے پیش نظر مختص راستوں پر آویزاں کیا گیا ہے۔

حاجیوں اور نمازیوں کو مخصوص اوقات تک مسجد میں رسائی کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button