قم میں جدید جاسوس ڈرون تباہ، ایرانی فضائی دفاع کی کامیاب کارروائی
شیعیت نیوز: ایران کے صوبہ قم میں ایک جدید جاسوس ڈرون کو ایرانی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
یہ کارروائی سپاہ امام علی بن ابی طالب کے مطابق سپاہ اسلام کے مجاہدین کی کوششوں کے نتیجے میں انجام دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کرکوک کی فضا میں شدید جھڑپ، الحشد الشعبی اور امریکی اپاچی آمنے سامنے
بیان کے مطابق فضائی دفاعی یونٹس نے دشمن کے جدید جاسوس ڈرون کو بروقت ٹریک کیا اور اسے کامیابی کے ساتھ مار گرایا، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔







