اہم ترین خبریںپاکستان

ضلع پونچھ تحصیل عباس پور میں تکفیری دہشت گردوں کی لرزہ خیز واردات مومن عزادارفائرنگ سے شہید

یاد رہے علاقہ میں کوئی شیعہ سنی تضاد نہیں ہے حکومت اور ضلع پونچھ کی انتظامیہ فل فور گرفتار شدہ دہشت گردوں کے ذریعہ اصل محرکات کو سامنے لا کر ورثہ کو انصاف دلائے

شیعیت نیوز: ضلع پونچھ تحصیل عباس پور کے گاؤں کوٹ میں تکفیری دہشت گردوں کی لرزہ خیز واردات سید عزیز حسین شاہ بخاری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا جبکہ ان کے بھائی سید سخاوت حسین شاہ گولیاں لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مورخہ 5 جنوری 2022 کو صبح 8 بجے عزیز شاہ صاحب کے گھر دو نامعلوم تکفیری دہشت گرد آئے اور انکی فیملی سے کہا کہ ہم نے عزیز شاہ صاحب سے ملاقات کرنی ہے انکو گھر میں بیٹھا کر بچوں نے چائے پلائی جب عزیز شاہ صاحب کمرے میں داخل ہوئے تو ان پر دہشت گردوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس وہ شہید ہو گئے گولیوں کی آواز سننے پر انکے بھائی سخاوت حسین شاہ موقع پر پہنچے دہشت گردوں نے انکو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ھیں ۔

عزیز شاہ صاحب کی اہلیہ نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے حملہ آور دہشت گردوں کی آنکھوں میں مرچیاں پھینک دی اور ان کو ڈنڈوں کی مدد سے مار پیٹ کے بعد دروازہ بند کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: دلوں کے حکمران، شہیدِ نصاب آغا سید ضیاءالدین رضویؒ کو ہم سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

قرب و جوار سے لوگ پہنچ گئے انھوں نے تھانہ عباس پور پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

یاد رہے اس مقام پر یہ ایک واحد گھر ہے جس پر علم غازی عباس لگا ہوا ہے اور واحد شیعہ گھر ہے بوجہ شیعہ یہ گھر پہلے سے نشانے پر تھا۔

مقامی شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ فرقہ ورایت اور دہشت گردی کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔دہشت گردی کی لرزہ خیز واردات نا قابل برداشت عمل ہے چادر اور چار دیوری کے تقدس کو پامال کر کے گھر میں داخل ہو کر نہتے افراد پر وحشیانہ انداز میں گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی جس پر بھر پور انداز میں احتجاج کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا مری میں سیاحوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

آزاد کشمیر پُر امن خطہ ہے جس میں تمام مکاتب مل جل کر رہتے ہیں اس خطے کو فرقہ وارانہ سٹیٹ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے گھر کی خواتین اور بچوں نے مل کر جس طرح دہشت گردوں کو شکنجے میں لے کر پولیس کے حوالے کیا ہم اُن ماؤں بہنوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

یاد رہے علاقہ میں کوئی شیعہ سنی تضاد نہیں ہے حکومت اور ضلع پونچھ کی انتظامیہ فل فور گرفتار شدہ دہشت گردوں کے ذریعہ اصل محرکات کو سامنے لا کر ورثہ کو انصاف دلائے۔ہم بلا تفریق مذہب و ملت اہل علاقہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف کے حصول تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button