سعودی عرب

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں، محمد بن سلمان

شیعیت نیوز: ایک عرب ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان، امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے لئے پیسے خرچ کریں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لیکس نے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کی مالی مدد کرکے ٹرمپ کو 2024 میں اقتدار میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی اہلکاروں اور شیعہ افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے ہائی ویلیو ٹارگٹ ہلاک

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مہینے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر کی تین ارب ڈالر کی مدد کی تھی اور اس کے بعد عرب میڈیا میں اس مسئلے پر بحث شروع ہوگئی۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس مالی مدد کے متعدد اہداف ہو سکتے ہیں اور خلیج-24 ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان جیرڈ کوشنر کی مالی مدد کرکے ٹرمپ کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی کے تحت انہوں نے امریکہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔

جیرڈ کوشنر نے ریاض اور ابو ظہبی میں اپنی کمپنی میں سرمایہ کاری کے لئے تین ارب ڈالر حاصل کر لیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button