کراچی والے ہوجائیں ہوشیار!سال نو کے آغاز پر شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ پولیس نے سال نو کے موقع پر شہریوں کیلئے وارننگ پیغام جاری کرتے ہوئے کراچی پولیس آفس میں مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی تھی۔

شیعیت نیوز: کراچی والے ہوجائیں ہوشیار!سال نو کے آغاز پر شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان ۔کمشنر کراچی اقبال میمن نے سال نو کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی اقبال میمن نے سال نو کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، دفعہ 144 ہوائی فائرنگ کے واقعات کے باعث نافذ کی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ تمام حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز تعینات کی جائے گی، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ حساس مقامات پر پولیس پوائنٹس پر موجود رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے، اقبال میمن نے سی وی اور دیگر حساس مقامات پر ٹریفک کنٹرول کیلئے پلان بنانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی اہلکاروں اور شیعہ افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے ہائی ویلیو ٹارگٹ ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ پولیس نے سال نو کے موقع پر شہریوں کیلئے وارننگ پیغام جاری کرتے ہوئے کراچی پولیس آفس میں مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی تھی۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مقدمے میں دیگر دفعات کو بھی شامل کیا جائے گا، ناقابل ضمانت جرم کی سزا 10 سال قید ہوگی۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ فائرنگ کرنے والے عناصر کی ویڈیو یا شکایت 15 پر کی جائے۔