اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی منصوبہ عرب سرزمین پر ایک نیا حملہ ہے، حازم قاسم

شیعیت نیوز: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے شام کی گولان کی پہاڑیوں میں بستیوں کی تعمیر کے صہیونی منصوبے کو عربوں کی سرزمین اور ان کے عوام کے حقوق پر ایک نئی جارحیت قرار دیا ہے۔

تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ قابض حکومت نے مقبوضہ شام کے گولان کی پہاڑیوں میں صیہونی آباد کاروں کی تعداد کو دوگنا کرنے کے لیے آبادکاری کے ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق کیا ہے، یہ ایک نئی جارحیت ہے، یہ عرب سرزمین اور حقوق اور اس کے ساتھ ساتھ سرزمین فلسطین اور اس کے عوام کے خلاف جارحیت۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبادکاری کے یہ منصوبے ایک بار پھر قابضین کے متکبرانہ رویے اور خطے میں ان کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور تمام بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی خلاف ورزی کو ظاہر کرتے ہیں۔

حماس کے ترجمان نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قابض حکومت کی آبادکاری سے عرب سرزمین کی تاریخ اور شناخت کے حقائق کو تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سردار محاذ شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث ملزموں کے خلاف دو ماہ کے اندر عدالتی کارروائی کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم کے حقوق مستحکم رہیں گے اور عرب سرزمین میں ان غیر ملکی آباد کاروں کا وجود ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا سرزمین فلسطین اور عرب سرزمین پر صیہونی جارحیت کے لیے ہماری عرب اور اسلامی امت اور اس کی تمام زندہ قوتوں کے عوام کو اس منصوبے کے خلاف مزاحمت اور خطے میں اس حکومت کے استکبار کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

منصوبے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اگلے پانچ سالوں میں نام نہاد گولان ہائٹس ریجنل کونسل اور قصر لوکل کونسل میں آباد کاروں کی تعداد کو دوگنا کرنے کے لیے صحیح انفراسٹرکچر تیار کرنے کی کوشش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button