اہم ترین خبریںپاکستان

آرمی پبلک اسکول کے معصوم شہداءکی یاد میں ایم ڈبلیوایم کےتحت مختلف شہروں میں دعائیہ اجتماعات وچراغاں کا اہتمام

نمائش چورنگی کراچی پر دعائیہ تقریب اور چراغاں کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و مذہبی سمیت سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوربیاد شہداء وطن شمع روشن کی ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پرکراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں دعائیہ اجتماعات اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول اور دہشت گردی کا نشانہ بنے والے دیگر شہداء پاکستان کے ساتھ تجدید عہد کے لیے مرکزی سیکریٹریٹ میں تعزیتی ریفرینس منعقد کیا گیا اور شہداء کی یاد میں چراغاں بھی کیا گیا ، تقریب سےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ، رکن مرکزی کابینہ جناب محمد اقبال بہشتی سمیت اسلام آباد، راولپنڈی کی تنظیموں انجمنوں کے نمائندگان نے شرکت کی، مقررین نے کہا کہ شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات نہیں بلکہ ان کو عدالتی عمل کے ذریعے پھانسی کے پھندے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔مذاکرات اور قومی دھارے میں شمولیت کے نام پر تکفیریت کو ریاستی نظام کے رگ و پے میں دیگر سانحات اور فرقہ واریت کا زہر پھیلانے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے

سید سجاد نقوی کی سربراہی میں لاہور پریس کلب کے باہر وحدت یوتھ کے جوانوں نے چراغاں کیا اور شہدائے آرمی پبلک اسکول کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر ذراعت جی بی اور رہنما ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کی کوششوں سے سکردوکے عوام کے دیرینہ مطالبوں کی تکمیل کانوٹیفکیشن جاری

نمائش چورنگی کراچی پر دعائیہ تقریب اور چراغاں کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و مذہبی سمیت سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوربیاد شہداء وطن شمع روشن کی ۔

اس موقع پرصوبائی رہنما علامہ باقرعباس زیدی،سیکرٹری سیاسیات سیدعلی حسین نقوی،علامہ مبشر حسن،صادق جعفری،ناصر الحسینی،تحریک انصاف کے رہنما محمود مولوی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے وقار مہدی،ایاز مغل، عدنان روف، جمیل اختر، جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ باقر زیدی، شبر رضا، منیر احمد سلوری، ولی مصطفی، رضی حیدر رضوی، فرحت عباس رضوی، زین رضا رضوی، محمد عباس رضوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں رہنما علی حسین نقوی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول معصوم بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قوم کے وہ نوجوان اور والدین تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے خونی رشتوں پر وطن کی محبت کو مقدم رکھاملک دشمن عناصر کسی بھی لچک یا رحم کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج کا دن پوری پاکستانی قوم کو اس کرب ناک سانحہ کی یاد دلاتا ہے، جب بزدل شر پسند عناصر نے ہماری قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا، وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد قوم جس طرح دہشت گردوں کے خلاف یک زبان تھی آج بھی اسی وحدت و اخوت کی ضرورت ہے۔کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات، اسیران کی رہائی اور دہشت گردوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کی بندش جیسے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور ان کی کسی صورت تائید نہیں کی جا سکتی۔ اے پی ایس سانحے کے ذمہ داران دہشت گردکو کیفر کردار تک پہنچایا جانا قانون و انصاف کی بالادستی ہے۔تاہم متعدد دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داران ابھی تک اپنے انجام تک نہیں پہنچے۔انتہاپسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہر مجرم کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے تاکہ شہدا کے پسماندگان کے رستے ہوئے زخم مندمل ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button