اہم ترین خبریںپاکستان

سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ جوائنٹ آپریشن، کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک

ہلاک دہشت گرد کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا جو کہ پولیس اور سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سکیورٹی فورسزکے انٹیلی جنس بیسڈ جوائنٹ آپریشن کے دوران تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا، جو کہ پولیس اور سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوائنٹ آپریشن کے دوران تحریک طالبان گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان کا اہم کمانڈر طاہر زمان عرف طارق عرف باسط عرف شیخ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 16دسمبر سیاہ دن، سقوط ڈھاکہ ،سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات ہیں، علامہ ساجد نقوی

ہلاک دہشت گرد کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا جو کہ پولیس اور سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر مستقبل قریب میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

دہشتگرد تحصیل کلاچی میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں بشمول پولیس و آرمی پر حملوں میں ملوث رہا۔ ہلاک دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے، جس میں گرنیڈز اور کلاشنکوف شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button