زائرین کیلئےخوشخبری، شامی ایئر لائن کی پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز
ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید نئی ایئر لائنز نے بھی سول ایوی ایشن پاکستان سے فضائی آپریشنز شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے

شیعیت نیوز: چیم ونگز کی پہلی باقاعدہ پرواز آج کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ ذرائع کے مطابق ملکی ہوا بازی کی صنعت میں نئی ایئرلائن کا اضافہ ہو گیا ہے اور شام کی نجی ایئرلائن "چیم ونگز” کی پہلی باقاعدہ پرواز آج کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔
شامی ایئر لائن کی پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں سے نواسی رسول ؐ حضرت زینب بنت علی ؑ کی زیارت کیلئے شام جانے والے زائرین کو بھی مزید سہولت میسر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فوری انصاف ہی سانحہ سیالکوٹ میں غمگین سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا، علامہ شبیر میثمی
ذرائع کے مطابق چیم ونگز کی پرواز دمشق سے آج سوا 2 بجے جناح ٹرمینل پہنچی اور اس میں 150 سے زائد مسافر سوارتھے، پرواز کو سی اے اے کی جانب سے واٹر سیلیوٹ بھی دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید نئی ایئر لائنز نے بھی سول ایوی ایشن پاکستان سے فضائی آپریشنز شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، بین الاقوامی ایئرلائنز کے اضافے کے سبب پاکستانی مسافروں کو مزید بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔