مشرق وسطی

بحرینی شاہی حکومت عرصۂ دراز سے قید سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کرے، ہیومن رائٹس واچ

شیعیت نیوز: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے آج بحرینی قومی جشن کی مناسبت سے تاکید کی ہے کہ بحرینی شاہی حکومت اپنی جیلوں میں قید تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور آزاد کر دے۔

مشرق وسطی کے لئے ہیومن رائٹس واچ کے سیکرٹری مائیکل پیج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آج کے قومی جشن کی مناسبت سے بحرینی شاہی حکومت کو چاہئے کہ وہ شیخ علی سلمان سمیت ملکی قید میں موجود تمام صحافیوں، قانون دانوں اور پرامن مظاہروں میں شرکت کے الزام میں قید کئے جانے والے شہریوں کو فی الفور آزاد کرے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی شاہی حکومت مخالف کئی ایک ممتاز عوامی رہنماء بھی جمہوریت کے مطالبے اور پرامن احتجاج میں شرکت کے باعث کم از کم گذشتہ ایک عشرے سے ملکی جیلوں میں قید ہیں جن میں ’’حق‘‘ تحریک کے سربراہ حسن مشیمع اور حق کے ترجمان عبدالجلیل السنکیس سمیت عبدالوہاب حسین اور عبدالہادی الخواجہ کے نام اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل سے مذاکرات سراب، فلسطین کی تحریک آزادی جاری رکھنے کا عزم، حماس کا پیغام

عرب روزنامے القدس العربی کے مطابق مائیکل پیج نے تاکید کی کہ بحرین میں ممتاز عوامی رہنماؤں سمیت متعدد سیاسی مخالفین گذشتہ ایک دہائی سے ملکی جیلوں میں قید ہیں جس کی واحد وجہ یہ ہے کہ امریکہ و برطانیہ جیسے بحرین کے طاقتور اتحادی بحرین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر واضح بات نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ بحرین پر قابض آل خلیفہ حکومت نے قومی جمعیت اسلامی وفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان سمیت کئی ایک اہم سیاسی مخالفین کو غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ شیخ سلمان کو سال 2015ء کے اوائل میں 4 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد ان پر نومبر 2017ء میں قطر کے لئے جاسوسی کا بے بنیاد الزام بھی عائد کر دیا گیا!

متعلقہ مضامین

Back to top button